بلوچستان کو اپنوں نے پسماندہ رکھا

بلوچستان کو اپنوں نے پسماندہ رکھا

کوئٹہ (آ ن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہر سطح پر میرٹ کے فروغ سے نوجوانوں کی ریاست سے دوری کا خاتمہ ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں محض ایک فیصلے کے تحت پنجاب سے تعلق رکھنے والے ماہر اساتذہ کو واپس بھیج کر بلوچستان کو تعلیمی میدان میں دہائیوں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔بلوچستان کو کسی اور نے نہیں بلکہ اپنوں نے ہی پسماندہ رکھا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ حکومت بلوچستان عام اور غریب محنت کش طبقے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کے لیے پرعزم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں محکمہ تعلیم بلوچستان کے زیر اہتمام سکولوں میں داخلہ مہم کے اہداف کی کامیاب تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں