طلباء کو منشیات سے بچانا ہوگا

طلباء کو منشیات سے بچانا ہوگا

لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ یونیورسٹیوں سے منشیات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، طلباء کو منشیات سے بچانے اور صحت مند تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 وہ گورنر ہاؤس لاہور میں ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ ہب کے چھ رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔ ملاقات میں تعلیمی اداروں میں منشیات کے خلاف جاری آگاہی مہم، منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کی سہولیات اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں