پنجاب : آئی ڈراپس سمیت 6 ادویات جعلی قرار،ہنگامی الرٹ جاری
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے ، ڈریپ نے 6 ادویات کے بارے میں ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔۔۔
آنکھوں کے ڈراپس گلینٹرم میڈیکل سٹورز پر جعلی نکلے ،گلوکوما اور کالا موتیا کے علاج کے آئی ڈراپس بھی جعلی قرار دے د ئیے گئے ہیں ،یہ آئی ڈراپس لیبارٹری ٹیسٹ میں غیر مؤثر، جعلی ثابت ہوئے ہیں جن سے بینائی متاثر ہونے کا خطرہ ہے ،خواتین کے امراض اور حمل سے متعلق 3 ادویات بھی جعلی نکلیں، فنگل انفیکشن کی دوا ٹیربی ڈرم بھی جعلی قرار دی گئی ہے ، ہارمون تھراپی اور ٹشوز بحالی کاانجکشن بھی جعلی نکلا ہے ،تمام ادویات کے مخصوص بیچ نمبرز کو جعلی تیار کیا گیا ہے ۔اصل ادویات کی جعلی پیکنگ اور لیبلنگ کی گئی، بیچ نمبرز بھی لگائے گئے ،میڈیکل سٹورز سے جعلی ادویات فوری ضبط کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔