سبی میں دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سے ریلوے ٹریک اڑا دیا
کوئٹہ / سبی ( سٹاف رپورٹر،نامہ نگار ) سبی کے علاقے حاجی شہر ریلوے سٹیشن کے قریب دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد سےریلوے ٹریک کو اڑا دیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب سبی کے علاقے حاجی شہر ریلوے سٹیشن کے قریب دھماکے کی آواز سنی گئی دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ دھماکا خیز مواد ریلوے ٹریک پر نصب کیا گیا تھا۔ دھماکے کی وجہ سے تقریباً 2 فٹ ریلوے ٹریک اڑ گیا ۔مقامی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی شروع کردی گئی ۔ریلوے حکام نے سکیورٹی کلیئرنس کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کرکے ٹرینوں کی آمدو رفت کو یقینی بنادیا۔