بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال داخل
نوٹم جاری، بھارتی کمرشل و فوجی طیارے مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکیں گے
لاہور ،کراچی (سٹاف رپورٹر سے ،دنیا نیوز) بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش دوسرے سال میں داخل ہوگئی۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے فضائی حدود کی بندش کا نیا نوٹم جاری کر دیا جس کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی گئی ،بھارتی رجسٹرڈ، لیز، کمرشل اور فوجی طیارے پاکستان میں مزید 1 ماہ داخل نہیں ہو سکیں گے ، بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود 24 مئی 2026ء کو صبح 5 تک بند رہے گی۔یاد رہے پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کر رکھی ہے جس سے بھارتی ایئر لائنز کو اربوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔