ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی:ترجمان پاور ڈویژن

ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آگئی:ترجمان پاور ڈویژن

اسلام آباد(این این آئی)ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ ملک میں 17اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی کی صورتحال پر ترجمان پاور ڈویژن کے بیان میں کہا گیا کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے ۔ترجمان کے مطابق 17، 18، 19اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈمینجمنٹ نہیں کی گئی، 20 اپریل کو بیشتر بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے رات کے اوقات میں صرف ایک گھنٹہ لوڈ مینجمنٹ کی، صرف گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں