محمد رؤف چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن نامزد

   محمد رؤف چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن نامزد

اسلام آباد(نامہ نگار،خبر نگار )چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے محمد رؤف کو سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں روابط کو مستحکم بنانے کیلئے چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام کا فوکل پرسن نامزد کر دیا، یہ تقرری اعزازی ہو گی ۔

محمد رؤف متعلقہ اداروں، سٹیک ہولڈرز اور پارٹنرز کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں