کشمیری صحافیوں کو سلام

کشمیری صحافیوں کو سلام

اسلام آباد (اے پی پی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشال حسین ملک نے کہا کہ کشمیری صحافیوں نے بھارتی مظالم کے باوجود حق کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے ۔

انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ورلڈ پریس فریڈم ڈے پر اپنے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزادی صحافت کی اصل قیمت مقبوضہ کشمیر کے جرات مند صحافی چکا رہے ہیں،کشمیری صحافیوں نے بھارتی مظالم کے باوجود حق کی شمع کو روشن رکھا ہوا ہے ۔مشعال ملک نے قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں قید اور تشدد کا نشانہ بننے والے کشمیری میڈیا ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آواز بننے والے بین الاقوامی صحافی انسانیت کے حقیقی سفیر ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں