ہرجا نہ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

 ہرجا نہ کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں ماڈل و گلوکارہ میشا شفیع کی علی ظفر کو 50 لاکھ روپے ہرجا نہ ادا ئیگی کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

 جسٹس احمد ندیم ارشد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ آج اپیل پر سماعت کرے گا،میشا شفیع نے اپنے وکیل ثاقب جیلانی کی وساطت سے دائر اپیل میں موقف اختیارکر رکھا ہے کہ سیشن کورٹ نے علی ظفر کا دعویٰ درست قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ ہرجانے کا حکم دیا تھا ،ٹرائل کورٹ نے فیصلے میں لکھا میشا شفیع جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت نہیں کرسکیں ، میشا شفیع کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے ، عدالت ٹرائل کورٹ کا 50 لاکھ ہرجانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں