محرومیوں کا خاتمہ قریب

 محرومیوں کا خاتمہ قریب

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں ذمہ داران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی کے عوام کی محرومیوں کا وقت اب ختم ہونے کو ہے اور اب صرف تعمیر و ترقی کا دور شروع ہوگا۔

 انہوں نے ہدایت دی کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور اگلے سال آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے ذمہ داران ابھی سے گھر گھر جا کر ایم کیو ایم کا پیغام پہنچائیں کیونکہ یہ انتخابات شہر کے حقیقی اختیارات حاصل کرنے کی پہلی سیڑھی ثابت ہوں گے ۔ سینئر مرکزی رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہم نے ہمیشہ مشکل ترین حالات میں اس شہر کی خدمت کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام ذمہ داران میدان میں نکل کر دشمنان کراچی کی سازشوں کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کراچی کے اختیارات کی واپسی اور شہر کی تعمیر نو صرف ایم کیو ایم کے ذریعے ہی ممکن ہے ۔ قیادت نے واضح کیا کہ آنے والے انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کر کے شہر کے نظام کو عوامی امنگوں کے مطابق چلایا جائے گا۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈ اور آئندہ سال ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے اور اراکین اسمبلی، ٹاؤن انچارجز اور مرکزی ذمہ داران کو اہم ہدایات جاری کی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں