آزادی صحافت کے بغیر شفاف معاشرے کا قیام ناممکن ،مرادشاہ

آزادی صحافت کے بغیر شفاف معاشرے کا قیام ناممکن ،مرادشاہ

ہمیشہ تنقید کو مثبت لیا، آزاد صحافت ہی حکومت کی اصلاح میں مددگار ہوتی، وزیراعلیٰ حق و سچ کی آواز بلند کرنیوالے صحافی معاشرے کا فخر ہیں،عالمی دن کے موقع پرپیغام

کراچی ( سٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آزادی صحافت جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ناگزیر ہے ، سندھ حکومت صحافیوں کے حقوق اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔عالمی دن پرپیغام وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ، اس کی آزادی کا احترام سب پر لازم ہے ، حق اور سچ کی آواز بلند کرنیوالے صحافی معاشرے کا فخر ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں صحافیوں کے تحفظ کے لیے پروٹیکشن آف جرنلسٹس ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے ، دوران فرض جانیں نچھاور کرنیوالے صحافیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی کے بغیر شفاف معاشرے کا قیام ممکن نہیں، ہمیشہ تنقید کو مثبت لیا، آزاد صحافت ہی حکومت کی اصلاح میں مددگار ہوتی ہے ، صحافیوں کی فلاح و بہبود اور انڈومنٹ فنڈ کیلئے سندھ حکومت پیش پیش ہے ۔وزیراعلیٰ سندھ نے صحافی برادری کو مکمل تحفظ اور تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں صحافتی اقدار کو برقرار رکھنا بڑی ذمہ داری ہے ، سندھ حکومت صحافت پر کسی بھی قسم کی پابندی یا قدغن کے خلاف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں