وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بطور گارنٹی جمع 7کروڑ واپسی کی درخواست پر آج سماعت
لاہور( این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی چو دھری شوگر مل کیس میں بطور گارنٹی جمع کرائے گئے 7کروڑ روپے واپسی کی درخواست پر سماعت آج ہو گی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر مل کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی جمع کروائے ، نیب نے کیس ختم کردیا ہے ،استدعا ہے ہائیکورٹ میں جمع 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دیا جائے ۔