جنوبی وزیرستان:بچوں میں جلد کی بیماری ، لشمینیا کے 255 مریض

جنوبی وزیرستان:بچوں میں جلد کی  بیماری ، لشمینیا کے 255 مریض

جنوبی وزیرستان(این این آئی)جنوبی وزیرستان لوئر میں جلد کی بیماری لشمینیا کے تقریباً 255کیسز رپورٹ ہونے کے بعد دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ، خاص طور پر بچوں میں بڑھتے ہوئے کیسز سے مقامی آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق لشمینیا ایک جلدی بیماری ہے جو ریت کی مکھی کے کاٹنے سے پھیلتی ہے ۔ اس کی مختلف اقسام جلدی زخم، اندرونی اعضا کے متاثر ہونے اور منہ و ناک کی جھلیوں کی خرابی کا سبب بن سکتی ہیں، محکمہ صحت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رات کو مچھر دانی کا استعمال کریں، مکمل آستین والے کپڑے پہنیں، گھروں کو صاف رکھیں اور جلد پر کسی بھی زخم کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروائیں تاکہ بیماری کے پھیلا ئو کو روکا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں