الہ آباد:فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ 14 ٹن غیر معیاری گھی پکڑ کر تلف
قصور(نمائندہ دنیا)پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور کی کارروائی، 14 ٹن غیر معیاری و مضرصحت گھی پکڑ کر تلف کردیا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ڈپٹی کمشنر قصور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے ٹیم کے ہمراہ الہ آباد میں غیر معیاری گھی تیار اور فروخت کرنیوالے کارخانے پر چھاپہ مارا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران گھی کے نمونے حاصل کیے ۔جو لیبارٹری ٹیسٹ میں معیار پر پورا اترنے میں ناکام رہے ۔جس پر اتھارٹی نے غیر معیاری گھی موقع پر تلف کر دیا۔