عمران کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق درخواست کی آج سماعت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ کو بند کرنے سے متعلق دائر درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر درخواست پرسماعت کریں گے ، اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جبکہ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ، سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر ینگے ، عدالت نے کیس کی مشاورت کیلئے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔