مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا،دودھ،مرغی کا گوشت ،دالیں ،سبزیان مہنگی

مہنگائی  کا  طوفان  نہ  تھم  سکا،دودھ،مرغی  کا  گوشت ،دالیں ،سبزیان  مہنگی

دودھ250لٹر،دہی،270روپے ،چکن650،دال چنا280،ماش480،چینی150،گھی 600روپے کلو انڈے 260روپے درجن،پیاز80،ٹماٹر70،آلو40،ادرک ولہسن400،مٹر200روپے کلومیں فروخت

اسلام آباد (سید قیصرشاہ)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں مسلسل اضافے کے بعد مہنگائی کے نا قابل برداشت طوفان نے اشیائے ضررویہ کی قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیا،دودھ،دالیں،سبزیاں اورمرغی کاگوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا،دال چنا 280روپے ، دال  ماش 480 روپے ، دال مسور300 روپے اور سفید چنے 380 دال مونگ 400روپے ، لوبیا440 روپے ، سرخ مرچ 740 روپے ،مرغی کا گوشت 650 ،چھوٹا گوشت 2700 ، بڑا گوشت 1700،گھی 600 ، چاول باسمتی 380، آلو 40 ،پیاز 80،ٹماٹر 70،ادرک و لہسن 400 روپے کلو فروخت ہورہاہے ،جبکہ شیور انڈے 260 روپے درجن ہیں،گرم مصالحہ (250 گرام) 700 روپے ، چینی 150،شکر 280 ،گڑ 260روپے کلوہے ، سبزیوں میں مٹر 200روپے ، گوبھی 100 ، ہری مرچ 160 ،کدو 150،سبز توری 180 ،بھنڈی 120 ،شملہ مر چ 200 روپے کلو ہے ،فروٹ میں سفید سیب 320 روپے جبکہ کالا کلو600روپے کلو ہے ، کیلا 350 روپے درجن،تربوز 70 ،خربوزہ 100 ،گرما 200 ،لوکاٹ 250 روپے کلو ہے ، تازہ دودھ 250 روپے لٹر، دہی 270 روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے ،دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی لوکل اور بین الاضلاعی روٹس پر کرایوں کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں