فضائی آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

فضائی آلودگی کی عالمی فہرست  میں لاہور پھر پہلے نمبر پر

لاہور (آن لائن) فضائی آلودگی کی عالمی فہرست میں لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

 جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 176 ریکارڈ کیا گیا ہے ، شہر کی فضا کو مضرِ صحت قرار دیا گیا ہے ،رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کا دارالحکومت جکارتہ 173 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بھارتی دارالحکومت دہلی 163 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا تیسرا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے ،ماحولیاتی درجہ بندی میں مصر کا شہر قاہرہ اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ بھی دنیا کے ٹاپ پانچ آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں