خیبر پختونخوا کابینہ کے 52اجلاس ، دیگر صوبوں پر سبقت

 خیبر پختونخوا کابینہ کے 52اجلاس ، دیگر صوبوں پر سبقت

پنجاب کابینہ کے32، سندھ کے 40سے 50،بلوچستان کے 30اجلاس ہوئے خیبر پختونخوا حکومت انقلابی اصلاحات ،اقدامات پر یقین رکھتی ہے ، مزمل اسلم

 پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خزانہ مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا کابینہ اجلاسوں اور گڈ گورننس سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا نے گڈ گورننس میں دوسرے صوبوں پر سبقت حاصل کرلی ، باقی صوبوں کے مقابلے میں خیبرپختونخوا کابینہ کے سب سے زیادہ اجلاس ہوئے ، مزمل اسلم نے کہا کہ 8 فروری 2024 سے ابتک خیبر پختونخوا کابینہ کے 52 اجلاس ہوئے ہیں جبکہ پنجاب حکومت کے 32 کابینہ اجلاس ہوئے ہیں۔ اسی طرح ایک اندازے کے مطابق سندھ حکومت کے 40 سے 50 اجلاس جبکہ بلوچستان کے 30 سے بھی کم اجلاس ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت انقلابی اصلاحات اور اقدامات پر یقین رکھتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں