خیبرپختونخواکے ضلع مہمند اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور(این این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ گہرائی 35 کلومیٹر اور مرکز پشاور سے 58 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلہ صبح تقریباً 7 بجے آیا، لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔