پنجاب اسمبلی کا آج دوبارہ اجلاس

پنجاب اسمبلی کا آج دوبارہ اجلاس

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین روزہ وقفے کے بعد دوبارہ آج دو پہر 2 بجے شروع ہوگا۔

 اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری ایجنڈے کے مطابق وقفہ سوالات میں محکمہ امور نوجوانان اور کھیل سے متعلق جوابات دئیے جائینگے ،توجہ دلاؤ نوٹسز اور تحاریک التوائے کار بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ حکومت اجلاس میں سرکاری بزنس بھی نمٹائے گی اور13مسودات قوانین کی منظوری لے گی،گندم اور زرعی مارکیٹنگ پر عام بحث بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں