اسلام آبادہائیکورٹ: عمران خان کاایکس اکائونٹ بند کرنیکی درخواست پرآج سماعت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے لیے دائر درخواست آج سماعت کے لئے مقرر کردی گئی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر سماعت کریں گے ، اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کرا چکے ہیں جب کہ عدالت نے دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کررکھی ہے ۔ دوسری جانب سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں، عدالت نے کیس کی مشاورت کے لیے سلمان اکرم راجہ کو بانی سے ملاقات کی اجازت دی تھی۔