آزادکشمیرسے ریسکیوکیاگیا زخمی تیندوا بحالی کے بعدجنگل میں چھوڑدیاگیا

آزادکشمیرسے ریسکیوکیاگیا زخمی تیندوا بحالی کے بعدجنگل میں چھوڑدیاگیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آزاد جموں و کشمیر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی)نے زخمی تیندوا "ٹیری" کو کامیاب علاج اور بحالی کے بعد اس کے قدرتی مسکن میں واپس چھوڑ دیا۔

اے جے کے وائلڈ لائف نے زخمی چیتے کو ریسکیو کیاتھا۔جسے خصوصی نگہداشت کے لئے آئی ڈبلیو ایم بی کے ریسکیو اینڈ ری ہیبیلیٹیشن سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ٹیری کو 27 دن تک انتہائی نگہداشت، ویٹرنری علاج، نگرانی اور بحالی فراہم کی گئی۔ مکمل صحتیابی کے بعد ٹیری کو دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا،چیئرپرسن آئی ڈبلیوایم بی وسیکرٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیراچودھری نے کہاہے کہ جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں