جی بی میں الیکشن،پی پی اور جے یو آ ئی کا انتخابی اتحاد پر غور

جی بی میں الیکشن،پی پی اور جے یو آ ئی کا انتخابی اتحاد پر غور

دونوں جماعتوں کی صوبائی قیادت کا اجلاس ، الیکشن میں شفافیت کیلئے تعاون کا عزم انتخابی اتحاد بارے مرکزی قیادت کی مشاورت کے بعد باقاعدہ اعلان کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اور جمعیت علمائے اسلام گلگت بلتستان کی صوبائی قیادت کے درمیان مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں گلگت بلتستان میں انتخابات 2026 کے حوالے سے باہمی تعاون اور ممکنہ انتخابی اتحاد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا گیا، دونوں جماعتوں کی صوبائی قیادت نے انتخابات میں شفافیت، جمہوری ماحول کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد، سیاسی ہم آہنگی کے عزم کا اظہار کیا۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علما ئے اسلام کی مرکزی قیادت کی سطح پر اسلام آباد میں مزید مشاورت کے بعد حتمی معاملات طے کیے جائیں گے ۔ دونوں جماعتوں نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ جن حلقوں میں سیاسی مفاہمت اور تعاون ممکن ہو وہاں ایک دوسرے کی حمایت کی جا ئیگی ۔اجلاس میں انتخابی اتحاد کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ چند روز میں اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کی مشاورت کے بعد فیصلوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں