ملزم گرفتار نہ ہو سکا ، سی پی او فیصل آباد کی ہائیکورٹ طلبی

 ملزم گرفتار نہ ہو سکا ، سی پی او فیصل آباد کی ہائیکورٹ طلبی

عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں مزید کتنا وقت چاہیے :چیف جسٹس کا ا ستفسار تفتیش تبدیل کی نہ ملزم رجب کو پکڑ ا گیا ، عدالت میں تفتیشی افسر کی سر زنش

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس نے ملزم کی گرفتاری سے متعلق درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔سماعت کے دوران عدالت نے تفتیشی افسر کی سخت سرزنش کرتے ہوئے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کی تعمیل کیوں نہیں کی گئی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ پہلے بھی تفتیش تبدیل کرنے اور ملزم رجب کی گرفتاری کا حکم دیا گیا تھا، اس کے باوجود نہ تو حکم پر عمل کیا گیا اور نہ ہی تفتیش میں تبدیلی کی گئی۔چیف جسٹس نے سوال اٹھایا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد میں مزید کتنا وقت درکار ہے ، اور ہدایت کی کہ متعلقہ ریکارڈ فوری طور پر عدالت میں پیش کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں