اسلام آبادہائیکورٹ سے ٹرانسفردو ججز سے سرکاری عملہ واپس لے لیا گیا

اسلام آبادہائیکورٹ سے ٹرانسفردو  ججز سے سرکاری عملہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) اسلام آباد ہائیکورٹ سے تین ججز کی ٹرانسفر کے معاملہ پر دو ججز کے گھروں سے عملہ واپس بلا لیاگیا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس بابر ستار کے اسلام آباد میں گھروں سے تمام عملہ پیر کو واپس بلایا گیا، عملہ اور گاڑی اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے دی گئی تھی۔ مالی ، کک اور ڈرائیور ججز کے گھروں سے واپس بلائے گئے ، دونوں ججز نے پشاور اور لاہور ہائیکورٹ میں پیر کو جوائننگ دی تھی، فیملی بچوں کے لیے ایک  ایک گاڑی بھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق دونوں ججز کے گھروں کے باہر سکیورٹی گارڈز ابھی موجود ہیں۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز پہلے ہی اپنا سارا عملہ گاڑی واپس کرکے سندھ ہائیکورٹ جوائننگ دے چکی ہیں۔ ادھر رجسٹرارآفس کاکہناہے قانون اور ضابطے کے مطابق ججز کے گھروں سے عملہ واپس بلایا گیا، ججز ٹرانسفر ہو کر دوسری ہائیکورٹ چلے گئے وہاں سے ان کو یہ سب مل جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں