آزاد کشمیر ہائیکورٹ:ہوٹلز پر POSلگانے کا حکم معطل

آزاد کشمیر ہائیکورٹ:ہوٹلز پر  POSلگانے کا حکم معطل

مظفر آباد (بیورو رپورٹ) آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے محکمہ ان لینڈ ریونیو کا ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز پر پوائنٹ آف سیل لگانے کا اقدام معطل کرتے ہوئے اسے نافذ کرنے سے روک دیا۔

جسٹس شاہد بہار نے یہ حکم آزاد کشمیر ہوٹلز و گیسٹ ہاؤسز ایسوسی ایشن کی دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل کامران الیاس نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ آزاد کشمیر میں ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز کو تاحال انڈسٹری کا درجہ حاصل نہیں، اس لیے ان پر پوائنٹ آف سیل سسٹم کا اطلاق نہیں کیا جا سکتا۔ انکم ٹیکس اور سروس سیکٹر سے متعلق قوانین کے تحت آزاد کشمیر میں ان اداروں پر پوائنٹ آف سیل سسٹم لاگو نہیں ہوتا۔ انہیں صنعتی یا تجارتی گوداموں کے زمرے میں نہیں لایا جا سکتا۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد محکمہ ان لینڈ ریونیو کے ان احکامات کو معطل کر دیا جن میں ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کو پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کرنے کا پابند بنایا گیا تھا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں