کیمبرج اے ایس لیول ریاضی کا لیک شدہ پرچہ منسوخ 9جون کو دوبارہ امتحان
کراچی(دنیا نیوز)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اے ایس لیول میتھ کا لیک شدہ پرچہ منسوخ کردیا،دوبارہ امتحان 9جون کو ہو گا۔کیمبرج کے مطابق لیک پیپر نتائج کیلئے استعمال نہیں ہوگا۔
ادارے نے واضح کیا کہ متاثرہ علاقوں کے تمام امیدوار دوبارہ امتحان دیں گے اور اس سلسلے میں طلبہ یا سکولوں سے کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔کیمبرج کا کہنا ہے کہ 11 اگست 2026 کو نتائج جاری کرنے کی تاریخ برقرار رہے گی ، سکولوں کو 15 مئی تک مزید تفصیلات فراہم کردی جائیں گی۔ پیپر لیک واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔