سینیٹ اجلاس 22 مئی تک جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹ کے 361 ویں اجلاس کے دوران زیر غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قانون سازی کے ساتھ ساتھ اہم قومی اور بین الاقوامی امور پر بھی ایوان میں بحث کی جائے گی۔ کمیٹی نے یہ بھی طے کیا کہ سینیٹ کا موجودہ اجلاس متوقع طور پر 22 مئی تک جاری رہے گا۔