نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

نجی ہسپتال میں بشریٰ بی بی کا  طبی معائنہ، واپس اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی آنکھوں کانجی ہسپتال میں طبی معائنہ کیا گیا جس کے بعد انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ کی آنکھ کی 17اپریل کونجی ہسپتال میں  سرجری ہوئی تھی ، انہیں سخت سکیورٹی میں فالو اپ معائنے کیلئے نجی ہسپتال لایا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں