قومی اتحاد،مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ،چیئرمین سینیٹ

قومی اتحاد،مذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ،چیئرمین سینیٹ

یوسف رضا گیلانی سے مفتی منیب کی سربراہی میں وفد کی ملاقات، قومی یکجہتی پر گفتگو ماں اللہ کی عظیم نعمت، محبت،ایثار کی لازوال علامت:یوسف رضا،عالمی دن پرپیغام

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے )چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے سابق چیئرمین رویتِ ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، قومی یکجہتی، بین المذاہب رواداری، علاقائی و عالمی صورتحال اور درپیش قومی چیلنجز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہقومی اتحاد اورمذہبی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت  ہے ، موجودہ حالات میں قومی اتحاد، مشترکہ حکمتِ عملی اور اجتماعی سوچ ناگزیر ہو چکی ہے جبکہ تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی طبقات کو ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے علماء کرام کے قومی وحدت اور پاکستان کی سلامتی کے لیے کردار کو سراہتے ہوئے امید ظاہر  کی کہ وہ مستقبل میں بھی مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان نے دشمن کی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ علاوہ ازیں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ماؤں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ماں اللہ کی عظیم نعمت، محبت، شفقت، قربانی اور ایثار کی لازوال علامت ہے ۔ ماں نہ صرف خاندان کی بنیاد ہوتی ہے بلکہ ایک مہذب، باکردار اور مضبوط معاشرے کی تشکیل میں بھی مرکزی کردار ادا کرتی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں