بزرگوں کے الحاق پاکستان فیصلے پرفخر
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے الحاق کا جو فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے ۔
کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا،فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ دلیری میں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کی شاندار فتح کو دنیا نے سراہا۔