پسرور، گھریلو جھگڑے پر 3افراد قتل،آئی جی کانوٹس آرپی او سے رپورٹ طلب

پسرور، گھریلو جھگڑے پر 3افراد قتل،آئی جی کانوٹس آرپی او سے رپورٹ طلب

لاہور(سٹاف رپورٹر)آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پسرورمیں گھریلو جھگڑے پرفائرنگ سے 3 افراد کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیکر آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

آئی جی نے ڈی پی او سیالکوٹ کو فائرنگ میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے کہا ملزم کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اسے جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔ ملزم گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے اپنی بیوی صبا، ساس فہمیدہ اور سالے سفیان کو قتل کرکے فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں