ایل ایل بی داخلہ ٹیسٹ 21جون کو ہوگا، درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر

ایل ایل بی داخلہ ٹیسٹ 21جون  کو ہوگا، درخواستیں جمع کرانے کی  آخری تاریخ 25 مئی مقرر

اسلام آباد (اے پی پی) :ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات اور اداروں میں ایل ایل بی ڈگری پروگرامز میں داخلے کے لئے امتحان 21 جون کو ہوگا۔

کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 12 سالہ تعلیم کی تکمیل کے حامل طالب علم داخلہ کے اہل ہوں گے ۔ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو کے امتحانات دینے والے امیدوار بھی ٹیسٹ میں شریک ہونے کے اہل ہوں گے ۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 مئی مقرر کی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں