معرکہ حق میں دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا :جنرل (ر)عبد القیوم
لاہور(این این آئی)ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ جنرل (ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ، دشمن سمجھتا تھا کہ فیٹف میں ڈال کر پاکستان کو روند ڈالیں گے ۔
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا دشمن جب پاکستان کی طرف آیا تو ہماری افواج نے ایسے دانت کھٹے کیے کہ وہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا،اس موقع پر ایئر مارشل (ر)عاصم سلیمان نے کہا ہماری افواج نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن اور واضح برتری حاصل کی ، پاکستان نے اسے ناکوں چنے چبوائے ۔ مودی چھاتی پھیلا کر کہتا رہا کہ رافیل آ جائے تو پاکستان پر حملہ کر دینگے ۔