نصیرآباد:بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

نصیرآباد:بجلی کے دو ٹاورز کو  دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)نصیرآباد گڈو سے اندرون بلوچستان جانے والی بجلی کے ہائی ٹرانسمیشن سسٹم 220 کے وی بجلی کے دو ٹاورز کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا گیا۔

 ٹاور زمین بوس ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے ،مقامی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں ،علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آ پر یشن شروع کرد یا گیا ،صوبے کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں