سب میرین کیبل کی مرمت پر ہفتے تک انٹرنیٹ سست رہنے کا امکان
اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل صارفین کوایک ہفتے تک انٹرنیٹ سروس میں سست روی کا سامنا متوقع ہے ۔
کمپنی کے بیان میں بتایا گیا کہ اسکی وجہ سب میرین کیبل کی مرمت ہوگی اورآج سے 18 مئی تک مرمت کا کام جاری رہے گا۔ اس دوران شام کے اوقات میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا امکان ہے ۔ بین الاقوامی کیبل کنسورشیم سب میرین کیبل کی مرمت کا کام کرے گا۔ مرمت سے انٹرنیٹ معیار اور سروسز میں طویل المیعادبنیادوں پر استحکام آئے گا۔