فیلڈ مارشل کا خطاب پاکستانیوں کشمیریوں کے جذبات کا عکاس تھا، حریت کانفرنس

فیلڈ مارشل کا خطاب پاکستانیوں  کشمیریوں کے جذبات کا  عکاس تھا، حریت کانفرنس

اسلام آباد (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ کہنا بالکل بجا ہے کہ معرکہ حق محض ایک روایتی فوجی تصادم نہیں تھا۔

بلکہ دو نظریات کے درمیان فیصلہ کن جنگ تھی جس میں سچائی اور انصاف کا بول بالا ہوا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ نے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل کا جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں یوم فتح کی تقریب سے آج کا خطاب پاکستانیوں اورکشمیریوں کے جذبات کا عکاس تھا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں