شکار پور،مالم جبہ باراتیوں کی گاڑیوں کو حادثات،13جاں بحق

شکار  پور،مالم  جبہ  باراتیوں  کی گاڑیوں  کو  حادثات،13جاں  بحق

اوستہ محمد سے میرپور برڑو جانیوالی بس کا ٹائی راڈ ٹوٹ گیا، مالم جبہ میں بارات سے واپسی پرویگن حادثے کاشکار بٹگراں میں جیپ حادثہ، 4 افراد جاں بحق، ہیڈگل شیرمیں کارنہر میں جاگری ، وکیل بیوی ، بیٹی سمیت ڈوب گیا

شکارپور، پشاور، نیلم،بصیرپور،دیپالپور(نامہ نگار، تحصیل رپورٹر،این این آئی)سندھ کے علاقے شکارپور اور خیبرپختونخوا کے علاقہ مالم جبہ سوات میں باراتیوں کی گاڑیاں کھائی میں گرنے سے 13افراد جبکہ آزاد کشمیر میں بٹگراں کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گر نے سے 4 افرادجاں بحق گئے ۔تفصیلات کے مطابق شکارپور میں میان جوگوٹھ لنک روڈ پر میاں صاحب کے مقام پر باراتیوں کی خستہ حال تیز رفتار بس  ٹائی راڈ ٹوٹنے سے کھائی میں جاگر ی ، بس الٹ جانے سے 9 ماہ کے بچے سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حادثے میں دلہا ، دلہن خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ بس بلوچستان کے شہر اوستہ محمد سے میرپور برڑو جارہی تھی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد باراتی بس کے اندر پھنس گئے ۔اطلاع ملتے ہی ریسکیوعملے نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمیوں کو سول ہسپتال جیکب آباد منتقل کردیا گیا ۔ مالم جبہ کے علاقے گناجیر میں بارات سے واپسی پر ویگن گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق 13 زخمی ہوگئے جن میں خواتین، بچے اور مرد شامل ہیں۔ مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

آزاد کشمیر کے علاقے بٹگراں کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں جا گری۔ وادی نیلم سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ۔جیپ کنڈل شاہی سے بٹگراں جاگراں ویلی جا رہی تھی۔ اوکاڑہ کے علاقے ہیڈگل شیرکے مقام پر کار نہر میں جاگری ، کارسوار سابق امیدوار و صدر دیپالپوربار،سینئروکیل چودھری یوسف سپرا ، ان کی بیوی ساجدہ اور بیٹی دسویں کلاس کی طالبہ کورسم بی ایس لنک نہرمیں ڈوب گئے جبکہ انکا12سالہ بیٹا منعم رسول معجزانہ طورپر کارسے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیاجسے راہگیروں نے نہرسے باہرنکال لیاجس نے بتایاکہ کار موڑتے ہوئے ایکسیلیٹراچانک دب جانے سے نہرمیں گری ۔اطلاع پر ریسکیوٹیمیں ہیڈگل شیرپرپہنچ گئیں اور نہرمیں تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ۔کئی گھنٹے گزرنے کے باوجودپانی کی تیزرفتاری پرکامیابی نہ ملی۔ افتخارحسین چھچھر ایم پی اے کی درخواست پر محکمہ آبپاشی حکام نے نہربندکرنے کاکام شروع کردیا۔ریسکیوکارکنوں کے مطابق نہرکا پانی اترنے کے بعد آپریشن مکمل کیاجائے گا۔ آخری اطلاعات تک کاراورڈوبنے والی فیملی کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے بھی تحقیقات شروع کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں