سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی چاول کی پیداوارمتاثر ہونیکا خدشہ
پشاور (اے پی پی) بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں دیگر فصلوں کی طرح چاول کی پیداوار بھی خطرات سے دوچار ہے ۔
گزشتہ سال اپریل سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اس موسم گرما میں کسانوں کی امیدوں پر غیر یقینی کے سائے منڈلا رہے ہیں۔ ضلع صوابی کے گاؤں مرغز کے کسان زبیر علی کہتے ہیں کہ ہمارا پورا گاؤں بڑی حد تک دریائے سندھ پر بنے تربیلا ڈیم سے نکلنے والے نہری پانی پر منحصر ہے ، اگر پانی کا بہا ؤکم ہوا تو صوابی میں چھوٹے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ۔ ماہرینِ ماحولیات اور قانونی ماہرین میں پاکستان میں زراعت، مویشی پالنے ، شہد کی مکھیوں کے پالنے اور غذائی تحفظ کے مستقبل کے حوالے سے خوف پیدا ہو گیا ہے ۔