سپریم کورٹ کے 8بینچ آج سے مقدمات کی سماعت کر ینگے

سپریم کورٹ کے 8بینچ آج  سے مقدمات کی سماعت کر ینگے

اسلام آباد (اے پی پی) سپریم کورٹ میں آج سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل د یدیئے گئے ہیں جو جمعرات 14 مئی تک مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ۔

سینئر جج جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس شاہد بلال حسن رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کرنے والے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہونگے ۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ ،سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 2 رکنی بینچ ،جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل 2 رکنی بینچ ،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 2 رکنی بینچ آج سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 3 رکنی بینچ بدھ تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔اسی طرح جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی پر مشتمل 2 رکنی بینچ جمعرات کے روز مقدمات کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل 2 رکنی بینچ اورجسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں جسٹس صلاح الدین پنھور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل 3 رکنی بینچ آج سے جمعرات تک مقدمات کی سماعت کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں