سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب

 سپریم جوڈیشل کونسل کا  اجلاس 14 مئی کو طلب

اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 14 مئی کو طلب کر لیا جس میں ججز کے خلاف زیرِ التواء شکایات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق 6 ججز کا خط بھی زیرِ غور آئے گا،اس کے ساتھ ساتھ بعض ججز کے خلاف بھجوائی گئیں شکایات کابھی جائزہ لیا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں