لیسکو،سرپلس بجلی کے باوجود3گھنٹے لوڈشیڈنگ،شہری پریشان
گھریلو ، کاروباری امورمتاثر ،ترقیاتی کاموں،تکنیکی وجوہات پربھی بجلی بند ٹنڈوالہ یار اورنواح میں شدید گرمی،18 سے 20 تک لوڈشیڈنگ ہورہی
لاہور، ٹنڈوالہ یار(آن لائن،این این آئی) لاہور میں بجلی کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ہائی لائن لاسز والے علاقوں میں 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔بعض علاقوں میں ترقیاتی کاموں اور تکنیکی وجوہات پر بھی بجلی بند کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق لیسکو سسٹم میں 150 میگاواٹ سرپلس بجلی کے باوجود لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ لیسکو کی ڈیمانڈ 2200 میگاواٹ ہے جبکہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے 2350 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے ۔ سندھ میں شدید گرمی کے دوران حیسکو کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے ، کئی کئی گھنٹے مرمت کے نام پر بجلی بندش بھی معمول بن گئی ۔ ٹنڈوالہ یار اور نواحی علاقوں میں 18 سے 20 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ پرشہریوں کاکہناہے کہ مسلسل سات سات گھنٹے بجلی بند رکھنے کے بعد ہر دو گھنٹے بعد دوبارہ لوڈشیڈنگ سے جینامحال ہو گیاہے ۔