سندھ حکومت نے کام نہ کرنے کا عہد کر رکھا ہے :شاہی سید

سندھ حکومت نے کام نہ کرنے  کا عہد کر رکھا ہے :شاہی سید

کراچی(دنیا نیوز)اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے سندھ حکومت نے عہد کر رکھا ہے کہ کسی بھی شہر میں کام نہیں کرنا۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا سندھ حکومت ڈٹی ہوئی ہے کہ لوگوں کے لئے کچھ نہیں کرنا، کراچی میں پانی نلکوں سے نہیں بلکہ ٹینکر کے ذریعے خرید کر حاصل ہوتا ہے ، تجاوزات کے نام پر مخصوص علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے ، خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی آگ لگی ہے ۔انہوں نے کہا ایران امریکہ جنگ میں پاکستان کا کردار باعث خوشی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں