معرکہ حق میں دشمن کو بھاگنے پر مجبور کردیا :جنرل (ر)عبد القیوم
لاہور(این این آئی)ایکس سروس مین سوسائٹی کے سربراہ جنرل (ر)عبد القیوم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے ، دشمن سمجھتا تھا کہ فیٹف میں ڈال کر پاکستان کو روند ڈالیں گے۔
معرکہ حق کی پہلی سالگرہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا دشمن جب پاکستان کی طرف آیا تو ہماری افواج نے ایسے دانت کھٹے کیے کہ وہ بھاگنے پر مجبور ہوگیا،پاکستان کی افواج نے معرکہ حق میں ہر پہلو سے برتری کو ثابت کیا ۔اس موقع پر ایئر مارشل (ر)عاصم سلیمان نے کہا ہماری افواج نے بھارت کیخلاف فیصلہ کن اور واضح برتری حاصل کی ،پاکستان نے اسے ناکوں چنے چبوائے ۔ مودی چھاتی پھیلا کر کہتا رہا کہ رافیل آ جائے تو پاکستان پر حملہ کر دینگے ، ایئر چیف کی زیرقیادت پاکستان نے تاریخی کامیابی حاصل کی، حملے کا بھرپور جواب دیکر8 جہازتباہ کردئیے ، بھارت کے 90فیصدایئر ڈرونز گرا ئے ، میزائلوں کے جواب میں جب پاکستان نے میزائل چلائے تو بھارت کی چیخیں دور تک سنی گئیں۔ بنیان مرصوص آپریشن نے بھارت کو کہیں کا نہیں چھوڑا، بھارت ہم سے دفاعی صلاحیت میں5سال پیچھے ہے ۔