ن لیگی رہنماوسابق صوبائی وزیرملک ندیم کامران انتقال کرگئے

ن لیگی رہنماوسابق صوبائی وزیرملک ندیم کامران انتقال کرگئے

نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے ،نمازجنازہ آبائی شہر ساہیوال میں ادا کی جائیگی ندیم کامران کی پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا:وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت

 لاہور،ساہیوال(نیوزایجنسیاں،خبر نگار ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اورسابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران انتقال کرگئے ۔ندیم کامران طویل علالت کے باعث نجی ہسپتال میں زیر علاج اورقومہ کی حالت میں تھے ۔ان کی نماز جنازہ آبائی شہر ساہیوال میں ادا کی جائیگی ،ملک ندیم پارلیمانی سیکرٹری جنگلات ملک قاسم ندیم کے والد تھے ۔ وزیراعلی ٰ پنجاب مریم نواز نے سابق صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم ملک ندیم کامران کے اہلخانہ اور دیگر سوگواران سے اظہارہمدردی و تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ نے ملک ندیم کامران کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک ندیم کامران کارکن دوست عوامی رہنما تھے ،مرحوم کی مسلم لیگ ن کیلئے پارٹی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں