ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

 ملک کے مختلف علاقوں میں  آج بھی گرج چمک کیساتھ  بارش اور ژالہ باری کا الرٹ

اسلام آباد ،لاہور(نیوز ایجنسیاں )این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ۔

گزشتہ 24  گھنٹوں کے دوران پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا اوربارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش ہو ئی،سب سے زیادہ بارش جہلم میں 13 ، نور پور تھل 8، فیصل آباد 7، کروڑ (لیہ5، حافظ آباد 4، جھنگ 3، لاہور ایئرپورٹ، گوجرانوالہ، بہاولپور سٹی، قصور 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی  گئی۔ایک روزقبل ڈی جی خان میں 2مختلف واقعات کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 3افراد زخمی ہوگئے ،فیصل آباد میں دیواریں، چھتیں اور درخت گرنے کے 7مختلف حادثات کے نتیجہ میں 13سالہ لڑکا حیدر علی جاں بحق اور 9افراد زخمی ہوگئے ۔جھنگ میں سائن بورڈ گرنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔مظفر گڑھ میں درخت، سولر پینل اور دیواریں گرنے کے 4 مختلف واقعات میں 4 افراد،ننکانہ صاحب میں دیوار گرنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ آج مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ،نارووال، منڈی بہا ئوالدین، لاہور،شیخوپورہ،فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال اور اوکاڑہ کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں