پختونخوا:فائرنگ سے سی ٹی ڈی کانسٹیبل سمیت 2اہلکار شہید

پختونخوا:فائرنگ سے سی ٹی ڈی  کانسٹیبل سمیت 2اہلکار شہید

پشاور،خیبر(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور اور خیبر میں فائرنگ کے واقعات میں سی ٹی ڈی کانسٹیبل سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کانسٹیبل عاصم چھٹی پر خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل آیا ہوا تھا جہاں اسے اپنے گھر کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ ادھر پشاور کے علاقے متنی میں کانسٹیبل یاسر، حسن خیل کی حدود میں ڈیوٹی پر مامور تھا، گھات لگائے دہشت گردوں نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی گئی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں