ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایل این جی کارگوکی آف لوڈنگ شروع

ملکی تاریخ کے سب سے بڑے ایل  این جی کارگوکی آف لوڈنگ شروع

کراچی(کامرس رپورٹر)13مئی 2026 کو پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ایل این جی کارگو کی کامیاب وصولی اور آف لوڈنگ کا آغاز کر دیا گیا۔

 210,000مکعب میٹر سے زائد ایل این جی لے کر آنے والے کیو فلیکس جہاز کی ہینڈلنگ ٹرمینل کے مضبوط انفرااسٹرکچر اور ٹیم کی غیرمعمولی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ تھی۔ٹرمینل پر ڈوئل پارسل ڈسچارج کا عمل انتہائی محفوظ اور مؤثر انداز میں مکمل کیا گیا، اس دوران مدوجزر اور ڈرافٹ سے متعلق تکنیکی چیلنجز کو بھی کامیابی سے سنبھالا گیا، یہ اہم کامیابی پورٹ قاسم اتھارٹی، ایکسیلیریٹ انرجی، نکلات، قطر انرجی، ایس ایس جی سی، پی ایس او اور ٹرمینل سے وابستہ تمام آپریشنل ٹیموں کے باہمی تعاون اور مؤثر رابطہ کاری کے باعث ممکن ہوئی اس کامیاب آپریشن نے ٹرمینل کی انجینئرنگ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور تمام شراکت دار اداروں کی مضبوط ہم آہنگی کو اجاگر کیا۔اس نوعیت کی کامیابیاں اس حقیقت کو اجاگر کرتی ہیں کہ ٹرمینل انفرااسٹرکچر کی ہر وقت تیاری اور دستیابی پاکستان کی توانائی ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں