266 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقررو تبادلے کردیئے گئے
ملک اویس رحیم یار خان ،محمد الیاس ملتان اورشعیب عدیل فیصل آبادتعینات جاوید اقبال،عبد القدوس،افضال احمد ،ناصر محمود اورماجد کریم کا لاہور تبادلہ
لاہور(کورٹ رپورٹر)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد 266 ایڈیشنل سیشن ججوں کے تقررو تبادلے کردیئے گئے ، لاہور سے ایڈیشنل سیشن جج ملک محمد اویس کا تبادلہ رحیم یار خان ،محمد الیاس ریحان کا ملتان،شعیب عدیل کا فیصل آباد،آصف حیات اور حافظ رضوان عزیز کا دیپالپور،شہزاد اسلم کا فیصل آباد،عمران خورشید کا کھاریاں،سرفراز حسین کا ڈیرہ غازی خان،محمد کاشف کا ٹوبہ ٹیک سنگھ،طارق مقصود کا کلور کوٹ،خلیل احمد عاصم کا بہاولنگر،عبد الحسنات اور شہزاد مظفر ہمدانی کا رینالہ خورد،سمعیہ اسد کا قصور،شکیب عمران کا فیصل آباد،شفقت سعید کا حاصل پور،احمد اقبال کا بھیرہ،یاسر عرفات کا تونسہ شریف،فاخر آفتاب احمد کا منڈی بہاؤالدین،راشد طفیل کا شور کوٹ،مرزا اورنگ زیب کا جہلم ،یوسف ہنجرا کاصادق آباد، نعیم عامر کا ٹوبہ ٹیک سنگھ،خرم شہزاد کا لیہ،ماجد وقار کا اوکاڑہ،خرم بشیر کا راولپنڈی،محمد عاشق کا احمد پور سیال،سید علی عباس اورشاہد حمید کا فیروزوالہ،شفقت شہباز کا رحیم یار خان،کامران احمد کا کمالیہ،ریاض احمد کا میاں چنوں، نعمان محمد نعیم کا جہانیاں،محمد بلال کا رحیم یار خان،نعیم الزمان کا راولپنڈی،شاہد ندیم بٹ کارحیم یار خان،ظفر حیات کا سرگودھا،فرحان شکور کا گوجرانوالہ،محمد وارث جاوید کا میلسی،نوید اختر کاجلال پور پیروالہ،حسن احمدکا عیسیٰ خیل،ندیم انور چودھری کاچونیاں،ثمینہ حیات کاننکانہ ،اسد حفیظ کا پاکپتن،رابعہ جمیل کاگوجرانوالہ، غلام فرید کا ملتان،قاسم علی بھٹی کاچکوال،فیصل محمود میر کابہاولپور،محمد رمضان کھچی کاچشتیاں،ساحر اسلام کابہاولپور،محمد اشفاق کاجڑانوالہ،نعیم عباس کا چنیوٹ ، محمد آصف کا نور پور تھل،اعجاز احمد بوسال کا گوجرانوالہ،عمران نذیر چودھری کا سیالکوٹ اورخالد محمود کا شجاع آبادتبادلہ کردیا گیاجبکہ جن ججوں کا لاہور تبادلہ کیا گیا ہے ان میں ندیم حسین،حسنین رضا،محمد عاصم شہزاد،جاوید اقبال،عبد القدوس،افضال احمد،فرقان احمد،خالد اقبال خان،ناصر محمود،عمران جاوید گل،محمد رمضان،ماجد کریم،فلک شیر جسرا،صابر سلطان،مستحسن احمد،فیض الحسن،عبد الغفار،ظفر اللہ خان،عامر نذیر،رفاقت گوندل،شاہد منیر،شہزادی نجف،اعجاز احمد،محمد سجاد قاسم،چودھری انعام الٰہی،محمد اسلم،صائمہ قریشی،محمد ندیم،شمس حسین خان سیال،ملک نور خان،ندیم یوسف،اختر حسین، زاہد حسین،سعد سلامت خان،شبریز اختر،مسرور انور،عابدہ رفیق،محمد عبد الجبار،سلما ن طارق،شہنشاہ رضاکمال،مظہر عباس،انتخاب عالم، حماد احمد ،جاوید اقبال ،نذیر احمد،محمد سعید،حسنین احمد،عائشہ رشید،نثار احمد،ثاقب فاروق،کنیز فائزہ،مدثر حسین، جاوید اشرف،نصرت علی صدیقی،بابر حسین اورغلام مصطفی شامل ہیں۔