جیٹ فیول 111.44 روپے لٹر سستا، لائٹ ڈیزل 8 روپے 8 پیسے مہنگا
جہازوں میں استعمال ہونیوالے ایندھن کی قیمت 330روپے 32پیسے لٹر مقرر، کرائے کم ہونیکا امکان لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 273روپے 92پیسے لٹر مقرر ، مٹی کا تیل 7روپے 23 پیسے فی لٹر سستا
اسلام آباد(دنیا نیوز)جیٹ فیول کی قیمت میں بڑی کمی، کمرشل جہازوں کے کرایوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا، حکومت نے جیٹ فیول کی قیمت میں 111روپے 44پیسے فی لٹر کمی کردی، اِس طرح جیٹ فیول کی قیمت 330 روپے 32 پیسے مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل فیول کی قیمت 441 روپے 66 پیسے تھی ۔دوسری جانب لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 8 روپے 8 پیسے فی لٹر اضافہ ہوا ہے ،نئی قیمت 265 روپے 84 پیسے سے بڑھا کر 273 روپے 92 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل 7روپے 23 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت311 روپے 73 پیسے فی لٹر ہوگئی۔